رمضان المبارک اپنی رحمتیں برکتیں لے کر آ رہا ہے ۔اللہ پاک ہمیں رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم جو بھی اس رمضان میں عبادات کریں دعائیں مانگیں اللہ ان کو قبول فرمائے آمین۔ ے روزہ کو عربی صوم کہتے ہیں جس کے معنی رکنےکے ہیں ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے "اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں کہ جیسا کہ ان پر فرض کئے گئے تھے جو تم سے پہلے آئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ" ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "آدمی کے ہر اچھے عمل کا ثواب اللہ تعالی کے ہاں دس گناہ سے لیکر سات سو گنا تک ہے مگر روزے کی کیا ہی بات ہے اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں روزہ خاص میرے لئے ہے اور اس کا ثواب بھی میں خود دوں گا" ایک اور حدیث مبارکہ ہے: " جو شخص روزہ دار کا روزہ افطار کروائے گا وہ اپنے گناہ معاف کروائے گا اور خود کو دوزخ کی آگ سے بچائے گا اور اسے روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا اور روزے دار کا خود ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی" روزے کی اہمیت و طبی فوائد۔ روزے سے انسان کے اندر صبر...
Successful child, Grooming, Training &Mentoring