. مجھے اس وقت بہت حیرت ہوئی جب میرے بیٹے نے مجھ سے یہ معصومانہ سوال کیا کہ ھما ری زبان کیا اچھی نہیں ہے کیا اردو لینگویج اچھی نہیں ہے ؟؟؟ تو میں نے اس سے پوچھا بیٹا آپ کیوں پوچھ رہے ہو؟ تو اس نے معصوم سے انداز میں کہا اسکول میں ٹیچر کہتی ہیں انگلش بولو کلاس میں کسی نے اردو نہیں بولنی جس نے اردو بولی اس کو سزا دی جائے گی اب گھر میں بھی سب آپ بھی کہتے ہو کہ انگلش کے لفظ بولا کروں تو کیا ہماری اردو زبان بالکل اچھی نہیں کہ ہم نہ بولیں؟ اس کے اس سوال نے مجھے سوچ میں ڈال دیا کیا ہم واقعی ہی اپنی زبان کو اتنا ایگنور اور ڈی گریڈ کر رہے ہیں؟؟؟ بچے کا سوال اتنا مشکل نہیں تھا لیکن اس کو جواب دینا کافی مشکل بن رہا تھا کیونکہ اسکول میں اس کے ٹیچر اسکول والے سب بچوں کو یہی مجبور کرتے ہیں کہ انگلش بولی جائے اس کو انگلش میں کچھ سبق سمجھ نہ آے لیکن انگریزی بولنی ضرور ہےانگلش کے الفاظ استعمال کرکے بولنا اور اپنی بات کو سمجھا نہ پائے بچہ لیکن اسکول والے پھر بھی بضد ہیں کہ بچے انگلش ہی بولیں گے سب سکولوں کا قصور نہیں والدین خود ہ...
Successful child, Grooming, Training &Mentoring