Skip to main content

درود پاک کے فضائل

       خدا کا ذکر کریں اور ذکر مصطفی نہ کریں

        ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے





اگر ہم درود پاک کے فضائل بیان کرنا شروع کریں تو  ساری دنیا کی لکڑی کو قلم بنا لیں اور ساری دنیا کے پانی کو سیاہی بنا لیں تو بھی ہم درود پاک کے فضائل بیان نہیں کر سکیں گے یہ تو وہ نعمت ہے یہ تو وہ عبادت ہے جو اللہ پاک کرتا ہے    قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے

اللہ اور اس کے فرشتے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور خوب سلام پڑھتے ہیں اس لئے اے ایمان والو تم بھی محمد    صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام پڑھو"

                                                                            تو یہ تو وہ عبادت ہے جو اللہ تعالی بھی کرتا ہے اس لئے اس کےفضائل بیان کرنا ناممکن ہے۔ا


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور دس گناہ معاف فرماتا ہے اور دس درجےبلند فرماتا ہے""ا

حضورنبی کریم،رؤف رّحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :اے لوگو! بیشک تم میں سے بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے جلدنَجات پانے والاوہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھا ہو گا۔ (فِرْدوْسُ الْاَخْبَار ،ج۲ ص۴۷۱ حدیث:۸۲۱۰)


صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

اللہ کریم کےآخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے: ’’ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔


                                                (جامع الصغیر،ص۸۷ حدیث :   

صحابۂ کرام عَلَیْہمُ الرِّضوان کے5 ارشادا1ت  فرمانِ سیِّدُناصدّ ِ یْقِ اکبررَضِیَ اللہ عَنْہُ ہےکہ نبیِّ کریم ،رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلد مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتااورنبی کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرسلام بھیجنا گردنیں(یعنی غلاموں کو) آزاد کرنےسےافضل ہے۔(تاریخِ بغداد ،ج۷ ص ۱۷۲)


2۔ فرمانِ سیِّدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عَنْہا ہےکہ تم اپنی مجالس کو نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو۔ (تاریخ بغداد، ج۷ ص۲۱۶ )


3۔ فرمانِ سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللہ عَنْہ ہے: بے شک دعازمین وآسمان کے درمِیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اَکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرودِ پاک نہ پڑھ لو ۔ (تِرمِذی،ج۲ ص۲۸ حدیث:۴۸۶ )


4۔ فرمانِ سیِّدُنامولیٰ علی مشکل کشا کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہے:ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ محمدصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آلِ محمدپر دُرُودِ پاک پڑھے۔                    


(مُعْجَم اَوسط،ج۱ ص۲۱۱ حدیث۲۷۱ )


5۔ فرمانِ سیِّدُنا عَبْدُاللہ ابنِ عمروبن عاص رَضِیَ اللہ عَنْہمَاہے:جو نبیِّ کریم ،رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرایک بار دُرُود پاک پڑھےگا اُس پراللہکریم اور اُس کے فِرِشتے 70 مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔(مُسندِ امام احمد،ج۲ ص۶۱۴ حدیث۶۷۶۶ )


صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

Comments

Popular posts from this blog

Taste of Pakistan.

  I Pakistani cuisine is a rich tapestry of flavors, woven from the country's cultural heritage, geographical diversity, and culinary traditions. This article embarks on a gastronomic journey to discover the essence of Pakistani food, highlighting its iconic dishes, ingredients, and cooking techniques. 1. Biryani: A fragrant rice dish infused with aromatic spices, basmati rice, and marinated meat or vegetables, showcasing the perfect harmony of flavors and textures. (Picture: A steaming plate of chicken biryani, garnished with fresh cilantro) 2. Karahi : A spicy stew crafted with marinated meat, bell peppers, onions, and tomatoes, cooked in a wok-style pan, exemplifying the art of balancing spices and flavors. (Picture: A sizzling karahi dish with chicken and vegetables, served with naan bread) 3. Tandoori Chicken : Marinated chicken cooked to perfection in a clay oven, resulting in tender, juicy meat with a smoky flavor, highlighting the traditional tandoor cooking technique. (Pi...

Child Training.

         I just watched a short video on child training that was really impressive and awesome so I'm sharing it with you. Hope you all like it and want to follow it. If you liked this video, don't forget to leave your comments.

Chacha chutiyon k nam

  چچا چھٹیوں کے نام جب سے سنا ہے کہ سکول کھل رہے ہیں تب سے ایک عجیب سی کیفیت سے دوچار ہیں ہم ایک عجیب سی کشمکش ہے کہ یہ کیا ہوگیا ہے کیا واقعی اسکول کھل گئے ہیں۔باخدا ہم ایسےنہ تھے ہم تو الارم لگا کے رات کو سوتے تھے بلکہ الارم کے صبح بولنے سے پہلے ہی اٹھ جاتے تھے رات کو ہی اپنا یونیفارم اور بستھ  بنا کے رکھتے جوتے پالش کر کے بلکہ جرابیں بھی جوتوں کے اندر رکھتے تھے ۔سکول میں لنچ کیا لے کر جانا ہے وہ بھی پہلی رات کو ہی سوچ لیتے تھے کینٹین سے کچھ کھانا ہے تو وہ بھی دماغ میں خاکہ بنا لیتے تھے کہ کل کینٹین پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سموسے یا فروٹ چاٹ کھائی جائے گی۔صبح کس استاد کو کس طرح سے ستانا ہے کس ٹیسٹ میں نقل کرنی ہے ہے سب کچھ ایک رات پہلے سوچ لیتے تھے۔ مگر اس کرونا نے اور اس کرونا کی بے شمار و بے تحاشہ چھٹیوں نے ہم جیسے چست باہمت انسان کو کاہل اور کمزور بنا دیا تو کیا کیا جائے ہمارا کیا قصور اس میں۔ اسی امید پر  روزانہ 9 بجے کا خبرنامہ بہت شوق سے دیکھتے ہیں کہ شاید چاچا جی چھٹیاں کچھ اور چھٹیاں دے دیں۔ قسم سے چاچا جی سردیوں کا مشکل ترین کام رضائی سے نکلنا ہ...

Bursa.. Turkiye 🇹🇷

  Bursa: Tradition and Modernity Bursa: Where Tradition and Modernity Converge Nestled at the foot of the towering Uludağ Mountains in northwestern Turkey, Bursa is a city that seamlessly blends the charm of its rich history with the vibrancy of modern urban life. Known for its stunning natural beauty, historical significance, and economic vitality, Bursa is a city that captivates both locals and travelers alike. Historical Significance Bursa's history dates back to ancient times, and it has played a pivotal role in the development of the region. One of its most iconic landmarks is the Bursa Castle, which stands as a testament to its historical importance. The city also served as the first capital of the Ottoman Empire, from 1335 to 1363, under the rule of Sultan Orhan Gazi. The remnants of this imperial era can still be explored in Bursa's historic district, with the Grand Mosque (Ulu Camii) being a prime example. This mosque is a masterpiece of Ottoman architecture and is a U...

قدرت کے تحفے

                                                                            قدرت کے تحفے۔                   قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شمار ناممکن ہے ۔ یہ تمام نعمتیں انسان کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہیں ۔ بے شمار نعمتوں میں سے کچھ نعمتوں کے بارے میں جانتے ہیں ان کی افادیت کیا ہے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث مبارکہ میں ان کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے ۔                              کھجور   حدیث پاک ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک کھجور میں شفا ہے ۔ کھجورحضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ چیز ہے ۔ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا ۔ ۔کھجور جسم کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہے دبلے جسم کو فربہ...