قدرت کے تحفے۔
قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شمار ناممکن ہے ۔ یہ تمام نعمتیں انسان کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہیں ۔ بے شمار نعمتوں میں سے کچھ نعمتوں کے بارے میں جانتے ہیں ان کی افادیت کیا ہے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث مبارکہ میں ان کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے ۔
کھجور
حدیث پاک ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک کھجور میں شفا ہے ۔
کھجورحضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ چیز ہے ۔ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا ۔
۔کھجور جسم کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہے دبلے جسم کو فربہ اور مضبوط بنانے کے لیے کھجور بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کھجور معدے کے لئے بہت مفید ہوتی ہے قبض اور تیزابیت ختم کرتی ہے۔ہے۔
عجوہ کھجور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب ترین غذا تھی ۔
زیتون
حدیث پاک میں ہے ۔
زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور سر اور جسم کی مالش میں بھی کیوں کہ یہ مقدس درخت کا تیل ہے۔
زیتون کے تیل سے مالش کرنے سے اعضاء کو قوت ملتی ہے پٹھوں کا درد ختم ہو جاتا ہے
زیتون کا تیل مالش کرنے سے جلد نرم و نازک اور ملائم ہو جاتی ہے۔
بالوں میں لگانے سے چمک میں اضافہ ہوتا ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔
🍯 شہد
قرآن مجید نے نے ارشاد ہیں" اس طرح اس مکھی کے پیٹ سے وہ مختلف رنگوں والا مشروب صحت نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفاء ہے".
دنیا کے کسی بھی بیماری میں شہد کا استعمال نقصان کا باعث نہیں ہوتا کیونکہ یہ انسانی خوراک ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ایک دن کے بچے سے لیکر سو سال کے بوڑھے تک کو شہداستعمال کروایا جاسکتا ہے۔
نزلہ زکام، بچوں کی کھانسی، گلے کی سوزش ،جوڑوں کا درد، دانت نکلنا، یرکان ان سب میں شہد مفید ہے اس کا استعمال مفید ہے۔
مسواک
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ مسواک منہ کو پاک کرتا ہے اور پروردگار کو راضی کرتا ہے۔
مسواک کے بے شمار فائدے ہیں اس کو استعمال کرنے سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے ۔اس سے منہ پاک اور صاف رہتا ہے۔
حلق سے بلغم صاف ہوتا ہے دانت مضبوط ہوتے ہیں مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں ۔منہ میں خوشبو رہتی ہے چہرا اور نگاہ روشن ہوتے ہیں۔
دودھ
دودھ ایک مکمل غذا ہے ۔ خوبصورتی اور صحت کی ہرچیز دودھ میں پائی جاتی ہے دودھ میں کیلشیم بہت زیادہ موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے بچوں کے لئے دودھ بہت ضروری ہے بچوں کی نشونما کے لیے صحت کے لیے بہت ضروری ہے دودھ کے استعمال سے بچے صحت مند ان کی ہڈیاں صحت مند اور ان کا دماغ مضبوط ہوتا ہے دودھ خوبصورتی کے لیے بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے چہروں کی جھریاں ختم کرنے کے لیے اگر رات کو دودھ کی ملائی لگا کر سویا جاے تو جلد خوبصورت ہو جاتی ہے جوان نظر آنے کے لیے اور چست رہنے کے لیے دودھ کا استعمال بہت ضروری ہے۔
غرض یہ کہ قدرت نے ہمیں جو بھی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کے بے شمار فوائد ہیں یہ اوپر والے مالک کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہماری صحت ہماری خوبصورتی ہر چیز کا سامان دنیا میں موجود رکھا ہے ہے ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ آگے ذکر کریں گے قدرت کے تحفوں میں کچھ اور چیزوں کا۔
MASHA ALLAH
ReplyDeleteThanks
DeleteMashaALLAH and JazakaALLAH khair
ReplyDeleteMashaALLAH and JazakaALLAH khair
ReplyDelete