Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2020

Bacho ki Tarbiyat

                           "بچوں کی تربیت" ہمارے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے   فرمایا،"باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دے سکتا ہے اس میں  سب سے بہتر تعلیم و تربیت ہے'" ایک اور جگہ پر ہمارے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "کسی باپ نے اپنی اولاد کو کوئی عطیہ اورتحفہ حسن ادب اور اچھی سیرت سے بہتر نہیں دیا۔" اولاد اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک انمول اور خوبصورت تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔اولاد ایک عظیم تحفہ عظیم اللہ کی طرف سے انسان کو دیا گیا ہے پھر اس تحفے کا خیال رکھنا اس کی پرورش کرنا اس کے ٹھیک طریقے سے تربیت کرنا والدین کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آج ہم آپ کو بچوں کی تربیت کے بہترین اصول بتائیں گے گے اسلام سے زیادہ طاقتور٫صراط المستقیم اور مضبوط کچھ بھی نہیں ہمیں دین اسلام نے بچوں کی تربیت کی جو اصول بتائے ہیں وہ بہترین ہیں. اسلام دین فطرت ہے .اس نے انسانیت کی ہر دور میں رہنمائی کی ہے. حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی طور پر ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دیا اس معاشرے میں چھو...

Start with the name of Allah

  ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے۔۔ ۔  جب ہر کام کی شروعات اللہ کے بابرکت نام سے ہو تو  کام میں ہمیشہ برکت ہو جاتی ہےتو لکھنے کا کام بھی اللہ کے بابرکت نام سے ہی شروع کیا جائے۔  لکھنے کا جراثیم تو بچپن سے ہی پائے جاتے تھے اور کچھ  تھوڑا بہت لکھا بھی لیکن باقاعدہ لکھنے کا سوچا تو اللہ کے نام سے ہی شروع کیا تو ہی ہر کام میں برکت اور کامیابی ہے  ۔  اللہ   وہ پاک زات جو اپنے بندے سے ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے۔ ایک مرتبہ اللہ تعالی کا نام لیں تو ستر مرتبہ جواب دیتا ہے ہم دل کے کانوں سے سنے تو ضرور اس کے جواب کو پا لیں گے۔ وہ جس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کرلیا اور کہہ دیا کہ میری رحمت میرے غصے پر حاوی ہے۔  جب ساری دنیا  تمہیں دھتکار دے تمہارے لیے دروازہ بند کردے مگر اس کی رحمت کا دروازہ پھر بھی تمہارے لئے کھلا ہے ہر وقت تمہیں گلے لگانے کو تیار توبہ و مغفرت کے انتظار میں تمہارا منتظر وہ  اللہ  جو گناہوں   سے توبہ کرنے پر معاف فرما دے جیسے وہ گناہ کبھی کیے ہی نہ ہو . مکھی کے سر جتنا آنکھوں سے ٹپک نے والے آنسو پر بخشش...