Skip to main content

Start with the name of Allah

 ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے۔۔ ۔




 جب ہر کام کی شروعات اللہ کے بابرکت نام سے ہو تو  کام میں ہمیشہ برکت ہو جاتی ہےتو لکھنے کا کام بھی اللہ کے بابرکت نام سے ہی شروع کیا جائے۔

 لکھنے کا جراثیم تو بچپن سے ہی پائے جاتے تھے اور کچھ  تھوڑا بہت لکھا بھی لیکن باقاعدہ لکھنے کا سوچا تو اللہ کے نام سے ہی شروع کیا تو ہی ہر کام میں برکت اور کامیابی ہے  ۔

 اللہ   وہ پاک زات جو اپنے بندے سے ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے۔ ایک مرتبہ اللہ تعالی کا نام لیں تو ستر مرتبہ جواب دیتا ہے ہم دل کے کانوں سے سنے تو ضرور اس کے جواب کو پا لیں گے۔ وہ جس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کرلیا اور کہہ دیا کہ میری رحمت میرے غصے پر حاوی ہے۔

 جب ساری دنیا  تمہیں دھتکار دے تمہارے لیے دروازہ بند کردے مگر اس کی رحمت کا دروازہ پھر بھی تمہارے لئے کھلا ہے ہر وقت تمہیں گلے لگانے کو تیار توبہ و مغفرت کے انتظار میں تمہارا منتظر وہ  اللہ  جو گناہوں   سے توبہ کرنے پر معاف فرما دے جیسے وہ گناہ کبھی کیے ہی نہ ہو . مکھی کے سر جتنا آنکھوں سے ٹپک نے والے آنسو پر بخشش کے سمندر بہا دے۔ وہ اللہ جو تنہائی میں بھی ساتھ جلوت میں  شہ رگ  سے بھی زیادہ قریب محبت کی انتہا تو   نادان انسان تو دنیا میں کیا ڈھونڈتا ہے کیا تلاش کرتا ہے۔ جب وہ رحمان و رحیم ودود سمیع و بصیر تمہارے ساتھ ہے تو پھر یہ نفسا نفسی کیسی یہ بے چینی ہے یہ بے یقینی اور اداسی یہ ڈپریشن کیوں کہ ہمیں اپنے رب پر یقین نہیں ہے کیا ہم اس کے رحمت پر یقین نہیں رکھتے ۔ ہم اگر اپنی زندگی صرف اللہ کو ڈھونڈنے میں لگا دیں جو ہمارے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے تو یقین مانو ہمیں کبھی اپنی زندگی میں ناکام نہیں ہونا پڑے گا  منزل خود ہمیں نہیں ڈھونڈنی پڑے گی منزل ہمیں ڈھونڈے گی منزل خود چل کر ہمارے پاس آئے گی 

 جس نے رب کو منا لیا جان لو اس نے سب کچھ پا لیا اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی وہ کامیاب ہے وہ ہر جگہ کامیاب ہے۔ اس کو منانے کا طریقہ بہت آسان ہے  عاجزی سے نکلے دو آنسو اور بس دو جہان کا مالک  مالک الملک راضی بہی  ہوگیا۔ جو خود کہتا ہے اے انسان تو میرا بن کے تو دیکھ ساری دنیا کو تیرا نہ بنا دوں تو کہنا ہم تو اس کو بھول جاتے ہیں مگر وہ ہمیں نہیں بھولتا وہ خطایں دیکھنے کے باوجود بھی نوازتا جاتا ہے۔

,, ہماری ناکامی کی وجہ شاید یہی ہے کہ ہم سب سے پہلے انسانوں کے سامنے روتے ہیں اگر ہم اللہ کے سامنے رو لیں تووہ کبھی بھی کسی انسان کے سامنے ہمیں رونے نہ دے۔ جب انسان اپنا وجود اللہ کے حوالے کردے اور جان لے کہ اللہ مجھ سے میری ذات سے بڑھ کر محبت کرتا ہے ہمارے وجود سے زیادہ ہم سے پیار کرتا ہے ہم سے شفقت رکھتا ہے تو خود کو صرف اللہ پر چھوڑ دو تو دیکھنا وہاں سے بھی بچا لے گا جہاں سے بچنے کی امید نہ ہوگی وہ عیسی کو آسمان پر اٹھا سکتا ہے وہ بغیر ماں باپ کے اونٹنی کو پیدا کر سکتا ہے وہ صحرا میں زم زم کا چشمہ نکال سکتا ہے وہ سب کچھ کر سکتا ہے تو اس پر بھروسہ رکھو وہ تمہیں بھی ہر مشکل ہر پریشانی سے اپنا کن کہہ کر فوراً نکال سکتا ہے۔  تو اسی پر بھروسہ اور یقین رکھو کیونکہ اسی پر بھروسہ اور یقین ہی کامیابی کی نشانی ہے  ۔مایوسی گناہ ھے۔

 اس کی تعریف و توصیف اور محبت  کے بارے میں لکھیں تو زندگی کم پڑ جائے سات سمندروں کے پانی کو سیاہی بنا دیں اور  اور دنیا کے تمام درختوں کی لکڑی کو قلم بنا دے اور کاغذ بنا دے تب بھی اس کی تعریف مکمل نہ کر سکیں گے۔ اس کی شان  کو بیان نہ کر سکیں گے

 وہ بے مثال اور عالیشان ہے وہ مالک الملک ہے وہ دانا اور حکمت والا ہے۔ ہم پر بھی اپنی نظر کرم کر دے اور اپنا بنا لے وہ جس کو چاہتا ہے اپنا بنا لیتا ہے ہم بھی اس کی نظر کرم کے منتظر ہیں ۔

دعا کریں اللہ پاک ہمیں بھی دین پر چلنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسا انسان بنا دے جیسا وہ پسند کرتا ہے اور ہم سے راضی ہوجائے آمین

Comments

  1. Masha Allah Masha Allah bohat khub likha hai apne aur Allah pak hum SB se razi ho jaye ameen sum ameen...

    ReplyDelete
  2. Apny Rab se manga karo na wo zaat dekhta hai na oqat.
    Dy itni laazat apny saajdo m aye Allah
    Ais bewafa duniya ko yaad karny ka waqt hi na mily.

    ReplyDelete

Post a Comment

Smiling kids

Popular posts from this blog

Taste of Pakistan.

  I Pakistani cuisine is a rich tapestry of flavors, woven from the country's cultural heritage, geographical diversity, and culinary traditions. This article embarks on a gastronomic journey to discover the essence of Pakistani food, highlighting its iconic dishes, ingredients, and cooking techniques. 1. Biryani: A fragrant rice dish infused with aromatic spices, basmati rice, and marinated meat or vegetables, showcasing the perfect harmony of flavors and textures. (Picture: A steaming plate of chicken biryani, garnished with fresh cilantro) 2. Karahi : A spicy stew crafted with marinated meat, bell peppers, onions, and tomatoes, cooked in a wok-style pan, exemplifying the art of balancing spices and flavors. (Picture: A sizzling karahi dish with chicken and vegetables, served with naan bread) 3. Tandoori Chicken : Marinated chicken cooked to perfection in a clay oven, resulting in tender, juicy meat with a smoky flavor, highlighting the traditional tandoor cooking technique. (Pi

Education Mafia

 I have read this article in the newspaper and I really like it and want to share with you must read and understand it. (Double click on the image)

Bursa.. Turkiye 🇹🇷

  Bursa: Tradition and Modernity Bursa: Where Tradition and Modernity Converge Nestled at the foot of the towering Uludağ Mountains in northwestern Turkey, Bursa is a city that seamlessly blends the charm of its rich history with the vibrancy of modern urban life. Known for its stunning natural beauty, historical significance, and economic vitality, Bursa is a city that captivates both locals and travelers alike. Historical Significance Bursa's history dates back to ancient times, and it has played a pivotal role in the development of the region. One of its most iconic landmarks is the Bursa Castle, which stands as a testament to its historical importance. The city also served as the first capital of the Ottoman Empire, from 1335 to 1363, under the rule of Sultan Orhan Gazi. The remnants of this imperial era can still be explored in Bursa's historic district, with the Grand Mosque (Ulu Camii) being a prime example. This mosque is a masterpiece of Ottoman architecture and is a U

قدرت کے تحفے

                                                                            قدرت کے تحفے۔                   قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شمار ناممکن ہے ۔ یہ تمام نعمتیں انسان کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہیں ۔ بے شمار نعمتوں میں سے کچھ نعمتوں کے بارے میں جانتے ہیں ان کی افادیت کیا ہے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث مبارکہ میں ان کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے ۔                              کھجور   حدیث پاک ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک کھجور میں شفا ہے ۔ کھجورحضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ چیز ہے ۔ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا ۔ ۔کھجور جسم کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہے دبلے جسم کو فربہ اور مضبوط بنانے کے لیے کھجور بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کھجور معدے کے لئے بہت مفید ہوتی ہے قبض اور تیزابیت ختم کرتی ہے۔ہے۔ عجوہ کھجور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب ترین غذا تھی ۔                                   زیتون  حدیث پاک میں ہے ۔ زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور سر اور جسم کی مالش میں بھی کیو

Ramadan and kids

 Ramadan is the 9th month of Islamic calendar bring with lots of   "Rehamataen" and "Barkataen" "Sahoor and ifftar",  "Namaz and taraweeh"  "talawat and qeraat"  and many more bounties and happiness. Many of us want to do well in the month of Ramadan.But we're not exactly sure how to maximize the blessings and gain Allah's pleasure.We sometimes get overzealous at the start, and then exhaust ourselves by the 1st week of fasting.So that is why it is important to pace yourself and actually have a plan.The plan isn't to pack as many things as possible in your day - but to gain clarity on what's most important that you should be doing.And with clarity, inshallah there will be calmness and tranquility within the 30 days of Ramadan, and beyond.Because by then, you know exactly what you need to be doing, and when. Many amongst us are busy Muslim professionals - juggling work, family, kids, ibadah, suhoor, iftar, Qur'an, Tara