حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمودات میدان کربلا سے گزرتے چلے گئے جنت کی وادیوں میں اترتے چلے گئے منزل کی جستجو میں حرم سے نکل پڑے لہروں کے ساتھ ساتھ ابھرتے چلے گئے حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی حیات طیبہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے میدان کربلا میں حق و باطل کی لڑائی میں جام شہادت نوش فرمایا آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری فرمائی اور تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا خون رائیگاں نہیں گیا اور اس معرکہ حق و باطل کے بعد یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی کہ دین حق کے لیے اپنی جان قربان کرنے والوں کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا اور صحیح معنوں میں دنیا میں بھی کامیاب و کامران ہوئے اور آخرت میں بھی جب کہ باطل کے پیروکار دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہوئے اور آخرت میں بھی خوار ہوئے اور آخرت میں ذلت کے گڑھوں میں گرنے والے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں " آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا نام ...
Successful child, Grooming, Training &Mentoring