خدا کا ذکر کریں اور ذکر مصطفی نہ کریں
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے
اگر ہم درود پاک کے فضائل بیان کرنا شروع کریں تو ساری دنیا کی لکڑی کو قلم بنا لیں اور ساری دنیا کے پانی کو سیاہی بنا لیں تو بھی ہم درود پاک کے فضائل بیان نہیں کر سکیں گے یہ تو وہ نعمت ہے یہ تو وہ عبادت ہے جو اللہ پاک کرتا ہے قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
اللہ اور اس کے فرشتے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور خوب سلام پڑھتے ہیں اس لئے اے ایمان والو تم بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام پڑھو"
تو یہ تو وہ عبادت ہے جو اللہ تعالی بھی کرتا ہے اس لئے اس کےفضائل بیان کرنا ناممکن ہے۔ا
حضورنبی کریم،رؤف رّحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :اے لوگو! بیشک تم میں سے بروز قیامت اس کی دہشتوں اور حساب کتاب سے جلدنَجات پانے والاوہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھا ہو گا۔ (فِرْدوْسُ الْاَخْبَار ،ج۲ ص۴۷۱ حدیث:۸۲۱۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
اللہ کریم کےآخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے: ’’ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
(جامع الصغیر،ص۸۷ حدیث :
صحابۂ کرام عَلَیْہمُ الرِّضوان کے5 ارشادا1ت فرمانِ سیِّدُناصدّ ِ یْقِ اکبررَضِیَ اللہ عَنْہُ ہےکہ نبیِّ کریم ،رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلد مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتااورنبی کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرسلام بھیجنا گردنیں(یعنی غلاموں کو) آزاد کرنےسےافضل ہے۔(تاریخِ بغداد ،ج۷ ص ۱۷۲)
2۔ فرمانِ سیِّدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عَنْہا ہےکہ تم اپنی مجالس کو نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو۔ (تاریخ بغداد، ج۷ ص۲۱۶ )
3۔ فرمانِ سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللہ عَنْہ ہے: بے شک دعازمین وآسمان کے درمِیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اَکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرودِ پاک نہ پڑھ لو ۔ (تِرمِذی،ج۲ ص۲۸ حدیث:۴۸۶ )
4۔ فرمانِ سیِّدُنامولیٰ علی مشکل کشا کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہے:ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ محمدصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آلِ محمدپر دُرُودِ پاک پڑھے۔
(مُعْجَم اَوسط،ج۱ ص۲۱۱ حدیث۲۷۱ )
5۔ فرمانِ سیِّدُنا عَبْدُاللہ ابنِ عمروبن عاص رَضِیَ اللہ عَنْہمَاہے:جو نبیِّ کریم ،رَء ُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرایک بار دُرُود پاک پڑھےگا اُس پراللہکریم اور اُس کے فِرِشتے 70 مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔(مُسندِ امام احمد،ج۲ ص۶۱۴ حدیث۶۷۶۶ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
Comments
Post a Comment
Smiling kids