Skip to main content

قدرت کے تحفے

               


                               

                            قدرت کے تحفے۔

       


          قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شمار ناممکن ہے ۔ یہ تمام نعمتیں انسان کی بھلائی اور بہتری کے لیے ہیں ۔ بے شمار نعمتوں میں سے کچھ نعمتوں کے بارے میں جانتے ہیں ان کی افادیت کیا ہے طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث مبارکہ میں ان کے بارے میں کیا بیان کیا گیا ہے ۔


                             کھجور 

 حدیث پاک ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک کھجور میں شفا ہے ۔

کھجورحضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ چیز ہے ۔ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا ۔

۔کھجور جسم کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہے دبلے جسم کو فربہ اور مضبوط بنانے کے لیے کھجور بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کھجور معدے کے لئے بہت مفید ہوتی ہے قبض اور تیزابیت ختم کرتی ہے۔ہے۔

عجوہ کھجور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب ترین غذا تھی ۔



                                  زیتون 

حدیث پاک میں ہے ۔

زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور سر اور جسم کی مالش میں بھی کیوں کہ یہ مقدس درخت کا تیل ہے۔

زیتون کے تیل سے مالش کرنے سے اعضاء کو قوت ملتی ہے پٹھوں کا درد ختم ہو جاتا ہے

زیتون کا تیل مالش کرنے سے جلد نرم و نازک اور ملائم ہو جاتی ہے۔

بالوں میں لگانے سے چمک میں اضافہ ہوتا ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔


                                      🍯 شہد 

قرآن مجید نے نے ارشاد ہیں" اس طرح اس مکھی کے پیٹ سے وہ مختلف رنگوں والا مشروب صحت نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفاء ہے".

دنیا کے کسی بھی بیماری میں شہد کا استعمال نقصان کا باعث نہیں ہوتا کیونکہ یہ انسانی خوراک ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ایک دن کے بچے سے لیکر سو سال کے بوڑھے تک کو شہداستعمال کروایا جاسکتا ہے۔

نزلہ زکام، بچوں کی کھانسی، گلے کی سوزش ،جوڑوں کا درد، دانت نکلنا، یرکان ان سب میں  شہد مفید ہے اس کا استعمال مفید ہے۔


                                    مسواک

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ مسواک منہ کو پاک کرتا ہے اور پروردگار کو راضی کرتا ہے۔


مسواک کے بے شمار فائدے ہیں اس کو استعمال کرنے سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے ۔اس سے منہ پاک اور صاف رہتا ہے۔

حلق سے بلغم صاف ہوتا ہے دانت مضبوط ہوتے ہیں مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں ۔منہ میں خوشبو رہتی ہے چہرا اور نگاہ روشن ہوتے ہیں۔


                                دودھ 

دودھ ایک مکمل غذا ہے ۔ خوبصورتی اور صحت کی ہرچیز دودھ میں پائی جاتی ہے دودھ میں کیلشیم بہت زیادہ موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے بچوں کے لئے دودھ بہت ضروری ہے بچوں کی نشونما کے لیے صحت کے لیے بہت ضروری ہے دودھ کے استعمال سے بچے صحت مند ان کی ہڈیاں صحت مند اور ان کا دماغ مضبوط ہوتا ہے دودھ خوبصورتی کے لیے بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے چہروں کی جھریاں  ختم کرنے کے لیے اگر رات کو دودھ کی ملائی لگا کر سویا جاے تو جلد خوبصورت ہو جاتی ہے جوان نظر آنے کے لیے اور چست رہنے کے لیے دودھ کا استعمال بہت ضروری ہے۔


غرض یہ کہ قدرت نے ہمیں جو بھی نعمتیں عطا فرمائی  ہیں ان کے بے شمار فوائد ہیں یہ اوپر والے مالک کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہماری صحت ہماری خوبصورتی ہر چیز کا سامان دنیا میں موجود رکھا ہے ہے ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ آگے ذکر کریں گے قدرت کے تحفوں میں کچھ اور چیزوں کا۔


              

Comments

Post a Comment

Smiling kids

Popular posts from this blog

Taste of Pakistan.

  I Pakistani cuisine is a rich tapestry of flavors, woven from the country's cultural heritage, geographical diversity, and culinary traditions. This article embarks on a gastronomic journey to discover the essence of Pakistani food, highlighting its iconic dishes, ingredients, and cooking techniques. 1. Biryani: A fragrant rice dish infused with aromatic spices, basmati rice, and marinated meat or vegetables, showcasing the perfect harmony of flavors and textures. (Picture: A steaming plate of chicken biryani, garnished with fresh cilantro) 2. Karahi : A spicy stew crafted with marinated meat, bell peppers, onions, and tomatoes, cooked in a wok-style pan, exemplifying the art of balancing spices and flavors. (Picture: A sizzling karahi dish with chicken and vegetables, served with naan bread) 3. Tandoori Chicken : Marinated chicken cooked to perfection in a clay oven, resulting in tender, juicy meat with a smoky flavor, highlighting the traditional tandoor cooking technique. (Pi

Education Mafia

 I have read this article in the newspaper and I really like it and want to share with you must read and understand it. (Double click on the image)

Istanbul ...Turkiye 🇹🇷

  we are going to start move around the world around the globe 🌎 stay with us!! Explore the New world New things New food New people... just little wait. No no wait is over now let's go check the Turkiye 🇹🇷 🇹🇷 🇹🇷           Istanbul Turkiye,,🇹🇷 Istanbul, the largest city in Turkey, serves as a captivating crossroads of culture, history, and geography. Straddling both Europe and Asia, this metropolis seamlessly merges the ancient with the modern, offering visitors a rich tapestry of experiences that span millennia. In this article, we will embark on a journey through the fascinating city of Istanbul, exploring its history, culture, landmarks, and the unique blend of influences that make it one of the most captivating destinations in the world.          A Brief Historical Background Istanbul, formerly known as Byzantium and Constantinople, has a history that stretches back over 2,500 years. Founded by Greek settlers in the 7th century BC, it became the capit

Bursa.. Turkiye 🇹🇷

  Bursa: Tradition and Modernity Bursa: Where Tradition and Modernity Converge Nestled at the foot of the towering Uludağ Mountains in northwestern Turkey, Bursa is a city that seamlessly blends the charm of its rich history with the vibrancy of modern urban life. Known for its stunning natural beauty, historical significance, and economic vitality, Bursa is a city that captivates both locals and travelers alike. Historical Significance Bursa's history dates back to ancient times, and it has played a pivotal role in the development of the region. One of its most iconic landmarks is the Bursa Castle, which stands as a testament to its historical importance. The city also served as the first capital of the Ottoman Empire, from 1335 to 1363, under the rule of Sultan Orhan Gazi. The remnants of this imperial era can still be explored in Bursa's historic district, with the Grand Mosque (Ulu Camii) being a prime example. This mosque is a masterpiece of Ottoman architecture and is a U