Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2022

تعلیم و تربیت

                      بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔                                  ! السلام علیکم ۔  کیسے ہیں آپ سب امید کرتے ہیں آپ سب خیریت سے ہوں ۔گے اور ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے ہوں گے کچھ دنوں پہلے میں نے ایک اخبار میں ایک کالم پڑھا وہ مجھے بہت اچھا لگا اور میرا دل چاہا کہ میں آپ سے بھی شئیر کروں وہ کالم بچوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں تھا اور ہمارے ملک کے ایک مایہ ناز کالم نگار اور مصنف جاویدچوہدری کا لکھا ہوا تھا میں آپ سے ضرور شئیر کرنا چاہونگی ۔ اس کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ 10 سال پرانی بات ہے ہم اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھنے کے لیے اسکول گئے تھے میرے ساتھ ایک شخص بیٹھا ہوا تھا اس کے چہرے پہ کوئی پریشانی اور ندامت نہیں تھی۔وہ اطمینان سے بیٹھا ہوا تھا جب کہ میں کافی پریشان تھا کیونکہ میرے بیٹے کے نمبر کوئی اتنے خاص اچھے نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے میرے چہرے پر پریشانی اور ندامت دونوں موجود تھے لیکن میرے برابر میں بیٹھے ہوئے شخص کےاطمین...